ابنا: جون 2011: سپاہ صحابہ کےامیرمولانا عبدالغفور ندیم اور اس کے بیٹے معاویہ کے قتل کے الزام میںپولیس کی زیر حراست منتظر امام کو آج سندھ ہائی کورٹ سیکنڈ فلور مقبول باقر کی عدالت پیش کیا گیا۔ منتظرامام پر 11الزام لگائے گئے تھے، جن میں 10 کیسس میں منتظر امام باعزت بری ہوگئے، مگر سب سے اہم بات یہ کے منتظر امام کیس میں شامل تمام آئی او کو معطل کردیا گیا کے اُنھوں نے غلط تحقیقات کی، ، اور وہ تمام افراد جنہوں نے منتظر امام پر ٹارچر سیل میں بدترین تشدد کیا تھا اُن تمام افراد کے خلاف آئی آد درج کی جائے گی.
واضع رہے کےمنتظر امام کو مدینۃ العلم امام بارگاہ سے ایجنسیوں نے گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاوں پر شدید تشدد کیا گیا تھا اور پٹیاں باندھی گئی تھیں۔ عدالت نے منتظر امام کی حالت دیکھتے ہوئے جناح ہسپتال علاج کرانے کیلئے بھی بھیجا تھا.
اس بے قصور کو مختلف مقدمات میں ملوث کیا جا رہا ہے جبکہ یہ معزور اور بے قصور کسی قسم کے مقدمات میں ملوث نہیں۔ لیکن کون اس کے خلاف آواز اٹھائے اور کون ہے جودشمنان شیعان حیدر کرار کی سازشوں کو بے نقاب کرے۔..........
/169